انٹرٹینمنٹ
28 ستمبر ، 2016

سلمان خان پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں آگئے

بالی ووڈ اداکار سلمان خان پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں آگے آگئے ہیں، دبنگ خان نےانتہا پسند تنظیم کے سربراہ راج ٹھاکرے کو ٹیلی فون کرکے کہا کہ طیش میں نہ آئیں اورفواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں کی ریلیز میں روڑے نہ اٹکائیں۔

بجرنگی بھائی جان کا کہنا تھا کہ فوادخان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل ،،اور ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس ‘‘ کی ریلیز میں روڑے اٹکائےجارہے ہیں ،جو مناسب نہیں ۔

بالی ووڈاداکار سیف علی خان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ آرٹسٹ صرف محبت اور امن کی بات کریں گے، کام کرنے کی اجازت کسے دینی ہے اورکسے نہیں فیصلہ حکومت کو کرناچاہیے۔

مزید خبریں :