خصوصی رپورٹس
16 نومبر ، 2016

ہربرس 70لاکھ پاکستانی سانس کی بیماریوں میں مبتلا

ہربرس 70لاکھ پاکستانی سانس کی بیماریوں میں مبتلا

 

 ام فروا ۔ طبی ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ پاکستان میں سانس کی نالیوں کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے ، ہر سال 70 لاکھ افراد سانس اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، 2020 ءتک یہ بیماری ملک میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بن جائےگی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کی نالیوں بیماری زیادہ تر انسان خود پیدا کرتا ہے، 40سے 45 سال کی عمر میں لاحق ہونے والی اس بیماری کی بڑی وجہ سگریٹ نوشی ہے ، اس کے علاوہ یہ عارضہ موروثی بھی ہوسکتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں 2کروڑ لوگ سگریٹ پیتے ہیں، جن میں 33 فیصد مرد اور4اعشاریہ 37فیصدخواتین شامل ہیں، کمرے میں سگریٹ کے دھویں کا اثر 6 گھنٹے تک رہتا ہے، گوبر اورمچھر بھگانے والے کوائل کا دھواں بھی سانس کی بیماری پھیلاتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سانس کی بیماری لگ جائے تو مشکل سے جاتی ہے ،اپنے سانس کو اگلی نسلوں کےتحفظ کیلئے ضروری ہے کہ تمباکو نوشی اورزہریلے دھویں سے دوررہا جائے ۔

مزید خبریں :