دلچسپ و عجیب
15 جنوری ، 2017

جرمنی: برف سے مجسمہ سازی کا سالانہ میلہ

جرمنی: برف سے مجسمہ سازی کا سالانہ میلہ

جرمنی میں برف سے مجسمہ سازی کاسالانہ میلہ جاری ہے۔مینز شہر میں منعقد ہونے والی اس نمائش کیلئے دنیا کے مختلف ممالک سے19پیشہ ور مجسمہ سازوں سمیت کئی آرٹسٹ یہاں پہنچے ہیں۔

اس موقع پر جہاں مقامی مجسمہ سازوں نے برف سے انوکھے اور دلکش ماڈل تراشے وہیں اِن سے مقابلہ کرنے کینیڈا، روس، بلغاریہ، جاپان، ناروے، فن لینڈ، امریکااور چین سمیت دیگر ممالک کے ماہرین بھی میدان میں اُترے۔

منفی8ڈگری درجہِ حرارت والے مخصوص پویلین میں برفیلی نمائش کیلئے تمام آرٹسٹوں نے کئی ہفتوں کی کڑی محنت کے بعد اپنے مجسموں کو حتمی شکل دی ہے جس کی تیاری میں200ٹن برف استعمال میں لائی گئی ہے۔

اس نمائش میں مختلف فلمی اور کارٹون کرداروں کوخوبصورت انداز میں برف سے تراش کر پیش کیا گیاہے۔ 26نومبر سے شروع ہونے والی یہ نمائش15جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔

 

مزید خبریں :