دنیا
17 جنوری ، 2017

سینیٹر شومر، ٹرمپ اور خفیہ اداروں کی جنگ میں کود پڑے

سینیٹر شومر، ٹرمپ اور خفیہ اداروں کی جنگ میں کود پڑے

 

ایک طرف دنیا کا طاقت ور ترین خفیہ ادارہ اور دوسری طرف طاقت ور ترین شخص کیا امریکا میں کچھ انوکھا ہونے والا ہے؟ سی آئی اے اور ٹرمپ کے درمیان الزامات کی گولہ بھاری تھم نہیں سکی، ابھی یہ حال ہے تو ٹرمپ کے صدر بن جانے کے بعد کیا ہوگا؟

ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئیٹس میں استعمال کئے گئے سخت الفاظ کے بعد خفیہ اداروں کی طرف سے جوابی کارروائی کے لیےہوشیار رہیں۔

امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے روس کے ڈی این سی ہیکنگ میں ملوث ہونے کے بارے میں خبردار کرنے اور نومنتخب صدر کی روس سے قربتوں پر اٹھتے سوالات پر سماجی رابطہ ویب سائٹ پر ٹرمپ کی جانب سے سخت اور طنزیہ الفاظ کے استعمال کیا گیا۔

امریکی ٹی وی شو میں ڈیموکریٹ سینیٹر مارک شومر نے نو منتخب امریکی صدر کو امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئیٹس میں استعمال کئے گئے سخت الفاظ کے بعد خفیہ اداروں کی طرف سے جوابی کارروائی کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ ہوشیار رہیں۔

کچھ نہیں کہا جاسکتا کب یہ جنگ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز سے آگے بڑھ کر سنگین موڑ اختیار کر لے۔

مزید خبریں :