انٹرٹینمنٹ
27 فروری ، 2017

آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی ہدایت کار کی ٹرمپ کے فیصلہ پر تنقید

آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی ہدایت کار کی ٹرمپ کے فیصلہ پر تنقید

آسکر ایوارڈز کا بائیکاٹ کرنے والے ایرانی ہدایت کار اصغر فرہادی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات اسلامی ملکوں پر عائد سفری پابندی کے فیصلے کو غیرانسانی قرار دیا ہے۔

آسکر ایوارڈز میں غیر ملکی فلموں کی کیٹگری میں نامزد اصغر فرہادی کی فلم سیلزمین نے 2017 کا آسکر ایوارڈز حاصل کر لیا، فرہادی نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا اور ان کا انعام ان کی جگہ دو ایرانی نژاد امریکیوں نے وصول کیا۔

اس موقع پر فرہادی کی تقریر اسٹیج پر پڑھ کر سنائی گئی جس میں فرہادی کا کہنا تھا کہ میری غیرموجودگی کی وجہ اپنے ملک اور دیگر چھ ملکوں کے شہریوں کا احترام ہے، جن کی ایک غیرانسانی قانون کے تحت بےعزتی کی گئی ہے جو امریکا نےعائد کیا، دنیا کو امریکا اور اس کے دشمن جیسی کیٹگری میں تقسیم کرنے سے خوف پیدا ہو گا۔

 

مزید خبریں :