Can't connect right now! retry
Advertisement

انٹرٹینمنٹ
16 مارچ ، 2017

نئی سائنس فکشن فلم ’کوما‘ کا پہلا ٹریلر جاری

نئی سائنس فکشن فلم ’کوما‘ کا پہلا ٹریلر جاری

سنسنی خیز فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن سے بھرپور روسی سائنس فکشن فلم کوما ’COMA‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

نکیتا آرگونوو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ماہر تعمیرات کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک خطرناک اور پراسرار حادثے کے نتیجے میں کوما میں چلا جاتا ہے اور ہوش میں آنے کے بعد خود کو ایک الگ ہی دنیا میں پاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں رینال موخامیتو،ایلیکسی سیبریاکوو،اینٹن پیمفشنے،میلوش بیکووک اور روسٹسلاو گلبس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سیرک اینڈریسیان کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Advertisement