Can't connect right now! retry
Advertisement

دلچسپ و عجیب
17 مارچ ، 2017

بھارتی والدین بیٹے کے ہمراہ امتحان دینے چلے آئے

بھارتی والدین بیٹے کے ہمراہ امتحان دینے چلے آئے

مشہور کہاوت ہے کہ علم حاصل کرنے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے والدین نے اس کہاوت کو عملی جامہ پہنا دیا ہے۔

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع ندیاکے رہائشی 42سالہ بالارام اور ان کی 32سالہ اہلیہ کلیانی نے اپنے بیٹے کے ساتھ 12ویں جماعت میں داخلہ لیا اور اب یہ تینوں 40کلو میٹر کا فاصلہ طے کر امتحان دینے جاتے ہیں۔

تینوں والدین اور بیٹا نہ صرف ایک ہی جماعت کے طالب علم ہیں بلکہ امتحان کیلئے مضمون بھی ایک ہی جیسے چنے ہیں۔18سالہ بیٹے بپلب کا کہنا ہے کہ اسے خوشی ہے کہ اس کے والدین بھی اس کے ساتھ بورڈ کا امتحان دے رہے ہیں۔

Advertisement