دنیا
22 مارچ ، 2017

بیٹیوں کو ملازمت پر رکھنے کا معاملہ،فرانسیسی وزیرداخلہ مستعفی

بیٹیوں کو ملازمت پر رکھنے کا معاملہ،فرانسیسی وزیرداخلہ مستعفی

فرانسیسی وزیر داخلہ برونو لی روکس کے استعفٰی کے بعد نئے وزیر داخلہ Matthias Fekl نے عہدہ سنبھال لیا، برونو لی روکس کوبیٹیوں کو ملازمت پر رکھنے پر تفتیش کا سامنا ہے۔

برونو لی روکس کے استعفٰی کے بعد Matthias Fekl کو فرانس کا نیا وزیر داخلہ بنایا گیا ہے ،برونو لی روکس نے میڈیا میں خبریں آنے پر اپنے عہدے سے استعفٰی دیا ہے، سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور وہ معاملے کی شفاف تفتیش کیلئے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں ۔

برونو لے روکس اپنی دو بیٹیوں کو پارلیمانی معاونین کی ملازمت پر رکھنے کا اعتراف کر چکے ہیں،ان کی دونوں بیٹیوں کو 7 سال تک 55 ہزار یورو کی مجموعی تنخواہیں بھی دی گئی تھیں۔

مزید خبریں :