23 مارچ ، 2017
لندن حملے کے بعد کینیڈا میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔
وزیر شہری تحفظ راف گوڈیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام لندن حملے کے بعد کیا گیا ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرلیے ہیں۔
لندن کے حملے کے بعد آسٹریلیا میں بھی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ آسٹریلوی وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آسٹریلوی پارلیمنٹ کے ارد گرد سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکا سمیت اتحادیوں سے قریبی رابطے میں ہیں۔ دہشتگردی کے خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ دہشتگردی کے حقیقی خطرات کا سامنا ہے۔