دنیا
23 مارچ ، 2017

لندن حملے میں ملوث شخص کی شناخت

لندن حملے میں ملوث شخص کی شناخت

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے ویسٹ منسٹر حملہ آور کی شناخت خالد مسعود کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق باون سالہ خالد مسعود برطانوی شہری تھا جو کینٹ میں پیدا ہوا اور ویسٹ مڈلینڈ میں رہتا تھا، خالد مسعود غیرقانونی اسلحہ رکھنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث رہا اور سزا پائی تاہم اس پر کبھی دہشت گرد سرگرمی کا الزام نہیں رہا۔

خالد مسعود کے خلاف حالیہ دنوں میں کوئی تحقیقات نہیں ہورہی تھیں، اسے پہلی سزا 1983 میں ملی اور آخری بار دسمبر 2003 میں چاقو رکھنے کے جرم میں جیل گیا۔

گزشتہ روز برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ویسٹ منسٹر برج پر چاقو حملے میں چار افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوئے تھے، ہلاک افراد میں حملہ آور کے علاوہ ایک پولیس اہلکار، خاتون ٹیچر اور امریکی سیاح شامل ہیں۔

مزید خبریں :