انٹرٹینمنٹ
26 مارچ ، 2017

کنگ خان کی ٹوئٹر پر فینز کی تعداد 24 ملین سے بھی متجاوز

کنگ خان کی ٹوئٹر پر فینز کی تعداد 24 ملین سے بھی متجاوز

بالی ووڈ کے کنگ خان نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے تو دل جیتے ہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہو تا جارہاہے۔

ٹوئٹر پر اب ان کے مداحوں کی تعداد24ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اتنے پیار کا میں بے حد شکر گزار ہوں۔

واضح رہے امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت سوشل میڈیا پر25ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔

ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سلمان خان21 اعشاریہ 9ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ 3 کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

 

مزید خبریں :