انٹرٹینمنٹ
26 اپریل ، 2017

فلم ’’سچن،اے بلین ڈریمز‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

فلم ’’سچن،اے بلین ڈریمز‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی صلاحیتوں سے متاثر ہوکر معروف ہدایتکار جیمز ارسکین نے ان کی زندگی پر مبنی ایک فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

’’ہند میرے جند‘‘کے بول پر مبنی یہ گانا اے آر رحمان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی بھی انہوں نے ہی ترتیب دی ہے۔

سچن ٹنڈولکر کی زندگی پر بننے والی اس فلم میں خو د سچن مرکزی کردار ادا کریں گے جس میں ان کی زندگی کے مختلف مراحل کو بیان کیا جائے گا ۔

اس فلم میں سچن کے علاوہ وریندر سیہواگ،ارجن ٹنڈولکر،مہیندرا سنگھ اور انجلی ٹنڈولکر بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

واضح رہے سچن ٹنڈولکر 2013میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں ،جس کے بعد وہ اب اپنی نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال 26مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی ۔

 

مزید خبریں :