دنیا
27 اپریل ، 2017

سعودی عرب :جازان میں تیل کی تنصیب پرحملے کی کوشش ناکام

سعودی عرب :جازان میں تیل کی تنصیب پرحملے کی کوشش ناکام

سعودی عرب میں تیل کی ایک تنصیب پر ممکنہ دہشت گردی کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ یمن سے آنے والی دھماکا خیزمواد سے بھری کشتی تباہ کردی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی فورسزنے دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کشتی پکڑی گئی ہے، جو یمن کی طرف سے سعودی عرب کی سمندری حدود میں داخل ہوئی تھی۔

کشتی کو اسٹیٹ آئل کمپنی کی ایک تنصیب تک پہنچنے سے پہلے ہی اسے روک لیا گیا، واقعہ یمنی سرحد کے قریب جازان کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

مزید خبریں :