دنیا
28 اپریل ، 2017

جنوبی کوریا اورجاپان پرجوہری حملےکاخطرہ حقیقی ہے،امریکا

جنوبی کوریا اورجاپان پرجوہری حملےکاخطرہ حقیقی ہے،امریکا

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریاکےمعاملےپرتمام آپشن زیرغورلائےجائیں گے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کےمعاملےپر ہونےوالےاجلاس کی صدارت امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کی۔

ٹلرسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریاکےجنوبی کوریا اورجاپان پرجوہری حملےکاخطرہ حقیقی ہے،امکان ہےکہ شمالی کوریا امریکی سرزمین پربھی حملےکی صلاحیت حاصل کرلے،ان کا کہنا تھا کہ امریکا نےپہلےبھی کہا ہے اور اب بھی کہتے ہیں کہ اسٹراٹیجک صبر کی پالیسی اب ختم ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک سےمطالبہ کرتاہوں کہ شمالی کوریاسےمتعلق اقدامات کومکمل نافذکیاجائے، شمالی کوریاسےتعلقات معطل یاسفارتی تعلقات ڈاون گریڈکئےجائیں۔

شمالی کوریاپرنئی پابندیاں لگانےکےساتھ تجارتی دباو بڑھایاجائے تاکہ بلواسطہ طورپر شمالی کوریا کےجوہری پروگرام کی سپورٹ کرنے والے ذریعے کو ختم کیاجاسکے۔

مزید خبریں :