دنیا
28 اپریل ، 2017

سعودی عرب: ریسٹ ہاؤس پر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

سعودی عرب: ریسٹ ہاؤس پر فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

سعودی عرب کے مشرقی ضلع قطیف میں مسلح افراد کا ریسٹ ہاؤس پر دھاوا، فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک دوسرے کو اغوا کرلیا۔

سعودی پولیس کے مطابق حملہ جمعہ کے دن علی الصبح مشرقی شہر سیہات میں کیا گیا تھا، جہاں پر پانچ مسلح افراد نے ایک گیسٹ ہاؤس پر دھاوا بول کر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود سعودی شہری موقع پر ہلاک ہوگیا۔

حملہ آوروں نے اسلحہ کے زور پر ایک اور شخص کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی جانب لے گئے، پولیس حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :