دنیا
30 اپریل ، 2017

ٹرمپ انتظامیہ کے سو دن، پنسلوینیا میں حامیوں کا جشن

ٹرمپ انتظامیہ کے سو دن، پنسلوینیا میں حامیوں کا جشن

صدارت کے 100 دن پورے ہونے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نےپنسلوینیا میں جشن منایا تو ان کی پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن میں احتجاج کیا گیا ، وائٹ ہاؤس میں ہونےوالا عشائیہ بھی میزبان ڈونلڈٹرمپ کے بغیر جاری رہا ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے 100روز مکمل ہونے پر پنسلوینیا میں ریلی سے خطاب کیا ، جس کے دوران ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے انتخابی وعدوں کا تذکرہ کیا اور حسب سابق میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ٹرمپ کی صدارت کے سودن مکمل ہونے پر جہاں ان کے حامیوں نے جشن منایا، وہیں تاجر تنظیموں،جنگ مخالف گروپوں، ماحولیات کے تحفظ سے متعلق گروپس سمیت ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

کیپٹل ہل سے وائٹ ہاؤس تک مارچ کرنےوالے مظاہرین نے ٹرمپ پالیسیز کی سخت مذمت کی اور ماحولیات سے متعلق پالیسیز بدلنے کامطالبہ کیا۔

ناراضگی تھی یا سخت سوالات کا خوف، صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایک بار پھر وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے اعزاز میں ہونےوالے عشائیےکا بائیکاٹ کیا جسے شرکاء کی جانب سےسخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں :