-----

جاپان میں شرح پیدائش میں تیزی سے کمی

Japan Mein Sarah E Paidaish Mein Taizi Say Kami

جاپان میں شرح پیدائش میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے ۔ خدشہ ہے کہ 2065 تک جاپان کی آبادی میں چار کروڑافراد کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

جاپان کے قومی ادارہ برائے آبادی اور سماجی تحفظ کی ایک تحقیق کے مطابق جاپان کو آبادی میں شدید کمی کے مسئلے کا سامنا ہے۔اس وقت جاپان کی آبادی 12 کروڑ70 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس جاپان میں شرح پیدائش میں کمی کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ 2016 میں دس لاکھ سے بھی کم بچے پیدا ہوئے، یہ تعداد1899 کے بعد سے کم ترین بتائی جارہی ہے۔