انٹرٹینمنٹ
19 مئی ، 2017

’دنگل‘نے چین سے 500 کروڑ کما لیے

’دنگل‘نے چین سے 500 کروڑ کما لیے

عامر خان کی فلم ’دنگل‘نے چین میں دھوم مچادی، فلم نے صرف چین سے ہی 500 کروڑ روپے کمانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دنگل چین سمیت دنیا بھر سے اب تک ساڑھے 12 سو کروڑ کا بزنس کرچکی ہے ۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے بھارت کے بعد چینی باکس آفس پر بھی دھوم مچادی اور فلم نے اب تک 500کروڑ روپے کماکر نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’دنگل‘ نے بھارت میں ریکارڈز بنانے کے بعد اب چین میں بھی ریکارڈز بنانے شروع کردیئے ہیں اور فلم نے پانچ سو کروڑ کلب میں شامل ہوکر ’پی کے‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

’دنگل‘ چین میں تیزی سے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔

دوسری جانب فلم ’دنگل‘نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر1251اعشاریہ68 کروڑ کا بزنس بھی کرلیا ہے اور جلد ہی 1500 کروڑ کلب میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ فلم ’دنگل‘دنیا بھر میں کئی ریکارڈز توڑنے والی فلم ’باہو بلی ٹو‘کا ریکارڈ بھی توڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’دنگل‘ کو چینی زبان میں ڈب کرکے پیش کیا گیا ہے جس کی تشہیر کے لیے عامر خان خود چین پہنچے تھے۔

مزید خبریں :