دنیا
21 مئی ، 2017

ریاض میں عرب اسلامک امریکن کانفرنس شروع

ریاض میں عرب اسلامک امریکن کانفرنس شروع

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف امریکا، عرب اور اسلامی ممالک متحد ہوگئے،اس حوالے سے ہونے والا سربراہ اجلاس بھی شروع ہوگیا۔

عرب اسلامک امریکن کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،وزیراعظم نوازشریف سمیت 55مسلم ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔

اجلاس میں ٹرمپ عالم اسلام سے متعلق امریکی پالیسی پر خطاب کریں گے ۔اس موقع پر دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

شاہ سلمان نے اس موقع پر کہا کہ کانفرنس میں دوستوں اور بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،آج کی تقریب سے دہشت گردی کے خلاف ہمارا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔

مزید خبریں :