انٹرٹینمنٹ
22 مئی ، 2017

دہشت سے بھرپورفلم ’اِٹ کمز ایٹ نائٹ‘ کی نئی جھلکیاں

دہشت سے بھرپورفلم ’اِٹ کمز ایٹ نائٹ‘ کی نئی جھلکیاں

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈتھرلر فلم ’اِٹ کمز ایٹ نائٹ‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ٹرے ایڈورڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے، جو اپنی بیوی اور بیٹے کو ایک پراسرار مخلوق کے خوف سے محفوظ رکھنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جوئل ایڈگرٹن، ریلے کیوہ، کرسٹوفر ایبٹ، کیلون ہیریسن اور کارمن ایجوگو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈیوڈ کیپلان اور اینڈریا روا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنسی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم 25اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :