دنیا
24 مئی ، 2017

کشمیری کو جیپ سے باندھنا درست عمل تھا، بھارتی آرمی چیف

کشمیری کو جیپ سے باندھنا درست عمل تھا، بھارتی آرمی چیف

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک کشمیری کو اپنی جیپ کے آگے باندھنے والے بھارتی فوجی افسر کو کلین چٹ دے دی۔

جنرل بپن راوت نے کہا کہ میجر لیتل گوگوئی نے کشمیری کو جیپ سے باندھ کر بالکل درست فیصلہ کیا ۔

بھارتی میجر لیتل گوگوئی نے ایک کشمیری کو اپنی جیپ کے آگے باندھ کر انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا تھا ۔

میجر گوگوئی کو اس کی اوچھی حرکت کے بعد بھارتی آرمی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے ۔

میجر گوگوئی کی اس حرکت کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی جس کے بعد اس کے خلاف انکوائری کا اعلان کیا گیا تھا لیکن جب فوجی افسر کی اوچھی حرکت کو بھارتی آرمی چیف ہی درست قرار دے رہا ہو تو پھر صاف ظاہر ہے کہ انکوائری کا نتیجہ کیا نکلے گا۔

بجائے میجر گوگوئی کو کوئی سزا دینے کے اسے آرمی چیف کی جانب سے اعزاز بھی دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :