دلچسپ و عجیب
25 مئی ، 2017

فرانسیسی شخص کا سمندر پر اُڑنے کا شوق، ہوور بورڈ بنالیا

فرانسیسی شخص کا سمندر پر اُڑنے کا شوق، ہوور بورڈ بنالیا

یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں ،لیکن اِن میں سے کچھ لوگ اپنے شوق پورے کرنے کیلئے نت نئی چیزیں بنا ڈالتے ہیں۔

اسی طرح کے ایک فرانسیسی شخص نے سمندر پراُڑنے کا شوق پورا کرنے کیلئے اُڑنے والا ہوور بورڈ بنا ڈالا ہے اوراپنی تیار کردمنفرد ہوور بورڈ سے فلائی بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے Franky Zapataنامی شخص نے سمندر پر دیوہیکل شارک اور ڈولفن کی طرح فلائی کرنے کیلئے ہوور بورڈ تیار کی ہے۔

اس کے ذریعے93میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر کی سطح پر سے10ہزار فٹ کی اونچائی تک پہنچا جا سکتا ہے۔ واضح رہے فرینکی اس قبل بھی فلائی بورڈ تیار کرچکا ہے۔

جسے دنیا بھر کے صارفین 2,675سے 12,000ڈالر میں خرید سکتے ہیں، جبکہ اس نئے ہوور بورڈکو فی الحال فروخت کیلئے پیش نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :