دنیا
27 مئی ، 2017

مانچسٹر حملے کے شبہے میں44 سالہ شخص گرفتار

مانچسٹر حملے کے شبہے میں44 سالہ شخص گرفتار

برطانوی پولیس نے مانچسٹر حملے کے شبہے میں 44سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانیہ میں انسداد دہشتگردی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے سلسلے میں کئی اہم گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

مانچسٹر پولیس نے 44سالہ شخص کوRusholmeکے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ برطانوی انسداد دہشت گردی کے افسر مارک راؤ لے نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ مانچسٹر دھماکوں کےسلسلے میں کئی اہم گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔

مانچسٹر حملے کے شبہے میں اب تک برطانیہ سے 9 افراد کو گرفتار کیاجا چکا ہے، جبکہ لیبیا سے بھی حملہ آور سلمان عبیدی کے بھائی اور والد کو گرفتار کیا گیاہے۔

ادھر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد سے یک جہتی کےلیے برطانیہ بھرکی مساجد میں دعائیہ تقریبات ہوئیں۔

مزید خبریں :