31 مئی ، 2017
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کادن 31مئی یعنی آج منایا جا رہا ہے۔ انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں میں تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں شعور بیداری اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔
اس دن کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے اربوں انسانوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ کس طرح تمباکو نوشی انسانی صحت کو متاثر کرتی ہے اور مختلف بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت WHO کی رکن ریاستوں نے اس دن کی ابتدا سن 1987ء میں کی تھی، لیکن اس تمام عرصے میں مختلف ممالک میں تمباکو نوشی کے خلاف حوصلہ افزا اقدامات بھی اٹھائے گئے، تاہم متعدد ممالک میں صورتحال اب بھی جوں کی توں ہے۔
واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی والے دفتر میں 2گھنٹے گزارنا4 سگریٹ پینے کے برابر ہے۔