انٹرٹینمنٹ
17 جون ، 2017

فلم ’ سارجنٹ اسٹبی ، این امریکن ہیرو‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر

فلم ’ سارجنٹ اسٹبی ، این امریکن ہیرو‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر

اینیمیٹیڈ فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ ایڈونچر سے بھرپور نئی اینی میٹیڈ ڈرامہ فلم ’سارجنٹ اسٹبی، این امریکن ہیرو‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکار رچرڈ لانی کی یہ فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے، جس میں پہلی جنگ عظیم کے دوران امریکی ملٹری ڈاگ اپنی بے مثال کارکردگی سے تاریخ میں اپنا نام سنہری حروف سے لکھوادیتا ہے ۔

فوجیوں کی مدد کرتے ہوئے اس کتے کی ایک نوجوان فوجی سے اتنی گہری دوستی قائم ہو جاتی ہے کہ جسے کئی دہائیاں گزر جانے کے بعد آج بھی فراموش نہیں کیا گیا۔

دلچسپ واقعات سے بھرپوراس فلم کے مختلف اینی میٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ ہلینا بوہم، لوگن لارمن ، برائن کک، کرسٹوفر لیمونی، جورڈن بیک، جیسن ایزیل اور ڈیوڈ بلین کی آوازوں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

ملٹری ڈاگ کی محبت کی بے مثال داستان پر مبنی یہ ایڈونچر ڈرامہ اینی میٹیڈ فلم آئندہ سال 13اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :