دنیا
28 جون ، 2017

مسلم ممالک پر سفری پابندیوں سے امریکا زیادہ محفوظ نہیں ہوگا، ایران

مسلم ممالک پر سفری پابندیوں سے امریکا زیادہ محفوظ نہیں ہوگا، ایران

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں سے امریکا زیادہ محفوظ نہیں ہوگا۔

مسلمان ممالک پر سفری پابندیوں سے متعلق امریکی سپریم کورٹ کےفیصلے پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلمانوں پر پابندی امریکا کو محفوظ نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کو فروغ دینے والی پالیسیز کے بجائے امریکا انتہا پسندی کے خلاف حقیقی جنگ میں شامل ہوجائے۔

گزشتہ دنوں امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے سفری پابندی کے حکم نامے کو جزوی بحال کر دیا تھا، ٹرمپ کے حکم نامے میں چھ مسلم ممالک پر نوے روز کی سفری پابندی عائد کی گئی ہے اور پناہ گزینوں پر بھی 120 روزہ پابندی عائد کرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید خبریں :