دلچسپ و عجیب
29 جون ، 2017

44 ہزار ڈالر کا قیمتی بریسلیٹ ٹوٹنے پر خاتون پر غش طاری

44 ہزار ڈالر کا قیمتی بریسلیٹ ٹوٹنے پر خاتون پر غش طاری

اگر آپ کسی دکان پر جائیں اور آپ کے ہاتھ سے حادثاتی طور پر کوئی چیز گرکرٹوٹ جائے تو آپ کو پریشانی اور شرمندگی ہوگی لیکن جب آپ کو اس چیز کے انتہائی قیمتی ہونے کا پتا چل جائے تو پھر آپ کا حال کیا ہوگا۔

اس طرح کا ایک واقعہ چین میں پیش آیا جہاں ایک خاتون جیولری کی دکان میں گئیں اور مختلف قسم کی جیولری دیکھنے لگیں لیکن اسی دوران ان کے ساتھ انتہائی ناخوشگوار واقعہ ہوا۔

خاتون کے ہاتھ سے دیکھتے ہوئے قیمتی بریسلیٹ زمین پر جاگرا جس سے وہ دو ٹکڑے ہوگیا جس کے بعد خاتون کو جب بتایا گیا کہ اس کی قیمت 3 لاکھ چینی یوآن یعنی 44 ہزار ڈالر (28 لاکھ روپے) ہے تو وہ خوف کے مارے بے ہوش ہوکر زمین پر گرپڑیں۔

واقعے کے فوری بعد خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کو خوف کی وجہ سے غشی کا دورہ پڑا تاہم ان کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔

چینی اخبار کے مطابق واقعے پر دکاندار نے خاتون کے ساتھ کچھ مالی مداوے کے لیے بات چیت بھی کی جب کہ اس تمام واقعے میں پولیس نے کسی بھی طرح شامل ہونے سے انکار کردیا۔

خاتون کے اہل خانہ نے دکاندار کو نقصان کے عوض 70 ہزار یوآن دینے کے لیے رضا مندی ظاہر کی۔

جب کہ کئی افراد کا کہنا ہےکہ یہ ٹوٹنے والا بریسلیٹ اتنا قیمتی نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں :