کاروبار
05 جولائی ، 2017

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 108 روپے تک پہنچ گئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 108 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 30 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت 108 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے روپیہ دبائو میں نظر آیا۔

ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے پر بینکوں نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے درآمدکندگان کو ڈالر کی شرح تبادلہ ایک سو نوروپے دس پیسے تک کوٹ کی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ ایک سو سات روپے تک بتائی گئی لیکن مارکیٹ میں خرید وفروخت بند تھی۔

روپے کی گراوٹ پر ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ریسرچ پیپر کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ متوقع تھا۔

ایک دہائی میں ڈالر سالانہ پانچ فیصد مہنگا ہوتا رہا ہے لیکن  اگست 2015 سے روپے  کی قدر ڈالر کے مقابلے میں مستحکم تھی۔ تاہم  ملکی جاری خسارہ بڑھنے کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

مزید خبریں :