انٹرٹینمنٹ
10 جولائی ، 2017

’’نمستے لندن‘‘ کے سیکوئل سے اکشے آؤٹ ارجن اِن

’’نمستے لندن‘‘ کے سیکوئل سے اکشے آؤٹ ارجن اِن

بالی وڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار 2007 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ’’نمستے لندن‘‘ کے سیکوئل سے باہر ہوگئے۔

اکشے کمار اور کترینہ کیف کی 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’نمستے لندن‘‘ سپرہٹ ثابت ہوئی تھی اور باکس آفس پر بھی خوب کمائی کی تھی جب کہ فلم کے ہدایت کار وپال امرت لال شاہ فلم کی کامیابی کے بعد 2015 میں فلم کے سیکوئل’’نمستے انگلینڈ‘‘ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

فلم ساز ’’نمستے لندن‘‘ کے سیکوئل میں بھی اکشے کمار کو کاسٹ کرنے کے خواہش مند ہیں لیکن سپر اسٹار کی فلمی مصروفیات کے باعث ان کے پاس 2 سال تک وقت ہی نہیں ہے جس پر انہوں نے اکشے کمار کو فلم کے سیکوئل سے علیحدہ کردیاہے۔

فلم کے سیکوئل میں اکشے کمار کی جگہ اب نوجوان اداکار ارجن کپور اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ فلم میں کترینہ کی جگہ بھی نیا چہرہ متعارف کرایا جائے گا۔

فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائے گی جسے لندن اور پنجاب میں فلمایا جائے گا جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض وپال امرت لال شاہ ہی سر انجام دیں گے اور 2010 کے بعد ان کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم ہوگی۔

مزید خبریں :