Can't connect right now! retry
Advertisement

دلچسپ و عجیب
11 جولائی ، 2017

چورخاتون ٹرالی سمیت بھاگتے ہوئے گری اور پکڑی گئی

چورخاتون ٹرالی سمیت بھاگتے ہوئے گری اور پکڑی گئی

خاتون کو چوری کرنا مہنگا پڑ گیا،سپر اسٹور سے چیزیں چرا کر بھاگنے کی کوشش میں منہ کے بل گری اور پکڑی گئی۔

یوں تو دنیا میں چوری ڈکیتی کے واقعات عام ہیں لیکن بعض اوقات چوری کے ایسے دلچسپ منظر دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں چور کو چوری کرنا مہنگا پڑ جاتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی ان خاتون کو ہی دیکھ لیں جو سپر اسٹور سے چیزیں چرا کر بھاگنے کی کوشش کر رہی تھی کہ برا ہو اُس شاپنگ ٹرالی کا کہ جس میں خاتون کا پیر اٹکا اور منہ کے بل گریں اور پکڑی گئی۔

یہ دلچسپ مناظر کینیڈا کے صوبے اونٹاریومیں دیکھے گئے جہاں ایک خاتون سپر مارکیٹ سے تقریباََچھ سو ڈالر مالیت کی اشیاء شاپنگ ٹرالی میں ڈال کر پیسے دیئے بغیر فرار ہو نے کی کوشش کر رہی تھی۔

اسٹور سے باہر آکر وہ بھاگی اور ٹرالی کی وجہ سے منہ کے بل گری اور اسٹور ملازمین کے ہتھے چڑھ گئی۔

Advertisement