-----

پریانکا چوپڑا کا آئیفا ایوارڈ میں شرکت سے انکار

Priyanka Chopra Will Not Attend Iifa

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے بھائی کی سالگرہ کی وجہ سے آئیفا ایوارڈ میں شرکت سے انکار کردیا۔

جہاں بالی وڈ کے سب ستارے نیویارک شہر میں آئیفا ایوارڈز میں شرکت کررہے ہیں وہیں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھائی کی خاطر اس تقریب میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

پریانکا نے اپنی انسٹا گرام کی پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ ممبئی میں اپنے بھائی سدھارت کی سالگرہ کے لیے اہلخانہ کے ساتھ مصروف ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھائی کے ساتھ ماضی کی تصویر بھی شیئر کی اور اپنے بھائی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

لیکن پریانکا کے مداحوں کے لیے ایک خبر یہ بھی ہے کہ اداکارہ کی سالگرہ بھی زیادہ دور نہیں اور وہ 18 جولائی کو اپنی 35 ویں سالگرہ منائیں گی۔