انٹرٹینمنٹ
22 جولائی ، 2017

سلمان خان نے شاہ رخ  کو ای سائیکل تحفے میں دے دی

سلمان خان نے شاہ رخ  کو ای سائیکل تحفے میں دے دی

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے قریبی دوست شاہ رخ خان اور ان کے بچوں کو اپنے چیریٹی برانڈ’’بینگ ہیومن‘‘ کی متعارف کردہ ’’ای سائیکل‘‘ تحفے میں دے دی۔

سلمان اور شاہ رخ ماضی میں ایک دوسرے کے سخت حریف رہے ہیں اور کھلم کھلا ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں لیکن 2013 میں دوستی کے بعد سے دونوں ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کرتے نظر آتے ہیں۔

دونوں سپر اسٹار کو ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر بھی ایک ساتھ دیکھا گیا ہے جب کہ گزشتہ دنوں سلمان خان، کنگ خان اور ان کے بیٹے کے ہمراہ سائیکلوں پر ممبئی کی سڑکوں پر گشت کرتے نظر آئے تھے۔

چند روز قبل کنگ خان نے ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم میں آئٹم سانگ کرنے پر سلمان خان کو لگژری کار تحفے میں دی تھی لیکن اب سلو میاں نے اپنی چیریٹی برانڈ ’’ بینگ ہیومن‘‘ کی ای سائیکل کنگ خان اور ان کے بچوں کو تحفے میں دی ہے۔

سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ  جب کہ کنگ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’ جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :