انٹرٹینمنٹ
25 جولائی ، 2017

بالی وڈ انڈسٹری میں مرد اور خواتین اداکار کا درجہ برابر نہیں، انوشکا شرما

بالی وڈ انڈسٹری میں مرد اور خواتین اداکار کا درجہ برابر نہیں، انوشکا شرما

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار اور اداکارہ کا درجہ برابر نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

انوشکا شرما کی خوبصورتی اور  جاندار اداکاری کی وجہ سے ان کے مداح انہیں بے حد پسند کرتے ہیں حالانکہ اداکارہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت بڑے ستاروں کے ساتھ کام کرچکی ہیں لیکن اب انہوں نے بالی وڈ میں اداکاراؤں کی نسبت اداکاروں کا کردار زیادہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ فلموں میں مرد اداکاروں کی نسبت خواتین اداکاراؤں کو بہت کم موقع ملتا ہے کہ وہ کوئی مضبوط کردار ادا کرسکیں جس سے معاشرے میں کوئی تبدیلی آئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی فلم انڈسٹری میں مرد اداکار اور خاتون اداکارہ کا درجہ برابر نہیں اور  متعدد فلموں میں مرد اداکار ہی پوری فلم میں ہوتے ہیں۔

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ وہ اور دیگر اداکارہ ہندی سینما میں تبدیلی کے لیے کوشاں ہیں حالانکہ بحیثیت ادکارہ وہ ایسے کردار کو ترجیح دیتی ہیں جس میں کوئی پیغام ہو۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بحیثیت پروڈیوسر وہ جدو جہد کرتی ہیں کہ بالی وڈ میں خواتین کے کردار کے لیےنئے اقدامات کو اپنایا جائے.   

مزید خبریں :