انٹرٹینمنٹ
26 جولائی ، 2017

سلمان نے کترینہ کو خطرناک اسٹنٹ کرنے سے منع کردیا

سلمان نے کترینہ کو خطرناک اسٹنٹ کرنے سے منع کردیا

بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے کترینہ کیف کو فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں کھلے سمندر میں سرفنگ کا مشکل اسٹنٹ کرنے سے منع کردیا۔

سلمان خان اور کترینہ کی آپس میں گہری دوستی رہی ہے لیکن رنبیر سے معاشقے کے بعد دونوں کے تعلق میں دوریاں آگئیں تھیں لیکن اب ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ دونوں میں صلح ہو گئی ہے۔

کترینہ کے زوال پذیر فلمی کیرئیر کو سلو میاں نے ایک بار پھر بلندی پر پہنچانے کی ٹھان لی ہے اور دونوں مراکش میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کو کھلے سمندر میں سرفنگ کا خطرناک اسٹنٹ کرنا ہے لیکن سلو میاں نے اپنی دوست کی جان کو خطرے میں ڈالنے سے کترا رہے ہیں اور انہوں نے کترینہ کو خطرناک اسٹنٹ کرنے سے صاف منع کردیا ہے۔

اگرچہ کترینہ پہلی بار سرفنگ کا مشکل اسٹنٹ کرنے کی مکمل طور پر تربیت حاصل کرچکی ہیں مگر پھر بھی سلو میاں نے ہدایت کار کو کسی اور سے یہ اسٹنٹ کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :