انٹرٹینمنٹ
08 اگست ، 2017

کیرئیر بچانے کیلئے ابھیشیک نے کم معاوضے میں فلم حاصل کرلی

کیرئیر بچانے کیلئے ابھیشیک نے کم معاوضے میں فلم حاصل کرلی

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے اور اداکار ابھیشیک بچن نے کیرئیر بچانے کے لئے کم معاوضے میں فلم سائن کرلی ہے۔

ابھیشیک بچن کافی عرصے سے فلم میں بطور معاون اداکار کے طور پر ہی دکھائی دے رہے ہیں اور کوئی پروڈیوسر انہیں مرکزی کردار کے طور پر لینے کو تیار نہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلمی کیرئیر بچانے کے لئے کم معاوضے میں فلم سائن کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھییشیک نے بڑے جتن کے بعد ایک سولو فلم کا پروجیکٹ حاصل کرلیا ہے جس میں انہیں مرکزی کردار کے طور پر دیکھا جائے گا تاہم فلم کے لئے انہوں نے معاوضے میں 30 سے 40 فیصد کمی کو بھی نہ دیکھا۔

ابھیشیک کی فلم کی کہانی سے متعلق اب تک کچھ نہیں بتایا گیا تاہم فلمی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں کہ کم بجٹ میں بننے والی اس فلم میں ابھیشیک مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

کافی عرصے سے ابھیشیک بچن نے ایسی کوئی فلم نہیں کی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہو تاہم اب کہا جارہا ہے کہ مرکزی کردار کے حصول کے لئے وہ کم معاوضے پر بھی رضا مند ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :