اکشے کمار کی مسلسل 5 ویں فلم بھی 100 کروڑ کلب میں شامل

بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی۔

اکشے کمار کی فلم ’’ٹوائلٹ :ایک پریم کتھا‘‘ فلم بینوں کو بھا گئی ہے اور فلم نے باکس آفس پر بھی کمائی کے ریکارڈ بنانے شروع کردیے ہیں۔

خطروں کے کھلاڑی نے اپنی فلم کے ذریعے بھارت کے سماجی مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے جس نے فلم بینوں کو بے حد متاثر کیا ہے اور فلم نے بھارت میں 8 روز میں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی۔





فلم نے بھارت میں پہلے روز 13 کروڑ 10 لاکھ، دوسرے روز 17 کروڑ 10 لاکھ، تیسرے روز 21 کروڑ 25 لاکھ، چوتھے روز 12 کروڑ، پانچویں روز 20 کروڑ، چھٹے روز 6 کروڑ 50 لاکھ، ساتویں روز 6 کروڑ 10 لاکھ اور آٹھویں روز 4 کروڑ کی کمائی کرکے مجموعی طور پر 100 کروڑ 5 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔

اکشے کمار کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی مسلسل پانچویں اور مجموعی طور پر 8 ویں فلم ہے جب کہ اکشے کمار نے 100 کروڑ کلب کی جنگ میں شاہ رخ خان کو بھی مات دے دی ہے۔

مزید خبریں :