دنیا
Time 14 ستمبر ، 2017

بھارتی شہر احمد آباد میں بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا افتتاح

احمد آباد: بھارتی اور جاپانی وزرائے اعظم نے احمد آباد میں بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

جاپانی وزیراعظم شنزوایبے ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے بھارتی ہم منصب مودی کے ہمراہ ایک مسجد کا بھی دورہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز بھارتی وزیراعظم مودی اور جاپانی وزیراعظم نے احمد آباد میں بلٹ ٹرین منصوبے کا افتتاح کیا۔

جاپانی تعاون سے شروع ہونے والے منصوبے پر 17 ارب ڈالر لاگت آئے گی جس کے لیے جاپان 80 فیصد فنڈ دے گیا جب کہ بلٹ ٹرین احمد آباد اور ممبئی کے درمیان چلائی جائے گی۔

دوسری جانب بی جے پی کی اتحادی تنظیم شیوسینا نے بلٹ ٹرین منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بھارت میں نوکریاں پیدا نہیں ہوں گی۔

مزید خبریں :