پاکستان
Time 17 ستمبر ، 2017

لندن: پی کے785 پانچ گھنٹے تلاشی کے بعد کلیئر قرار

— فوٹو فائل

برطانوی بارڈر ایجنسی نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں اسلام آباد سے لندن پہنچنے والی پرواز پی کے785 کو پانچ گھنٹے تلاشی کے بعد کلیئر قرار دے دیا ۔

پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے کی تلاشی برطانوی بارڈر ایجنسی کے 17 ارکان نے لی اور اس عمل میں سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی گئی۔

کارروائی منشیات اسمگلنگ کے خدشے پر کی گئی اور تلاشی کے دوران طیارے کے پینلز بھی اکھاڑے گئے تاہم 5 گھنٹے تلاشی کے بعد جہاز کو کلیئر قرار دیا گیا۔

اس سے قبل رواں سال مئی میں بھی برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے لندن ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید خبریں :