کاروبار
Time 18 ستمبر ، 2017

دو ماہ میں 155 فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 155 فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاری 37 فیصد بڑھ کر 301 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

اعلامیے کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 179 ملین ڈالر سے بڑھ کر 457 ملین ڈالر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکا سے 202 ملین، ملائیشیا سے 110ملین جبکہ چین سے 258 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ سے فارن آؤٹ فلو 150 ملین ڈالر کے قریب ہے۔

مزید خبریں :