دنیا
Time 19 ستمبر ، 2017

سمندری طوفان 'ماریا' کیٹیگری 5 شدت کے ساتھ ڈومنیکا جزیرے سے ٹکرا گیا

فوٹو: فائل

طاقتور سمندری طوفان 'ماریا' نے کیٹیگری 5 کی شدت اختیار کرتے ہوئے ڈومینکا جزیرے سے ٹکرا گیا جس کے باعث ہزاروں افراد متاثر ہیں۔

امریکا کے نیشنل ہوری کین سینٹر کا کہنا ہے کہ طوفان 'ماریا' سب سے زیادہ شدت کے ساتھ ڈومنیکا جزیرے سے ٹکرایا جب کہ طوفان کے ساتھ چلنے والی ہواؤں کی رفتار 160 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ماریا طوفان سے نا صرف مقامی لوگ متاثر ہوئے ان کے ساتھ ڈومنیکا کے وزیراعظم روزویلٹ اسکیرٹ کے گھر کی چھت بھی اڑ گئی جس کی خبر انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کی ذریعے دی۔




وزیراعظم کے گھر کی چھت طوفان کی نذر ہونے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے فوری طور پر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

ڈومنیکا میں پہلے ہی طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے جس کے پیش نظر لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکے ہیں تاہم متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکل کا سامنا ہے۔

نیشنل ہوری کین سینٹر کے مطابق ماریا طوفان کا اگلا ہدف پیورٹو ،ریکو ، برٹش ورجن جزیرہ اور لیورڈ جزیرہ ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب بحر اوقیانوس میں امریکی مشرقی ریاستوں کے ساحل پر دم توڑتے طوفان 'ہوزے' کی شدت گھٹ کر کیٹیگری ون ہوگئی ہے ۔

 طوفان ہوزے میساچوسیٹس، نیو ہیمشائر، روڈ آئی لینڈ سمیت چھ ریاستوں پر مبنی خطے نیو انگلینڈ کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں سے وہ سمندر کی جانب واپس پلٹ جائے گا۔

مزید خبریں :