پاکستان
Time 21 ستمبر ، 2017

جامعہ کراچی میں حساس ادارے کا چھاپا، تین افراد زیر حراست

کراچی: جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں حساس ادارے نے چھاپا مارکر تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ کارروائی انصارالشریعہ کے گرفتار ملزم دانش کی نشاندہی پر کی گئی، حراست میں لیے گئے افراد اسٹاف کالونی کے رہائشی نہیں ہیں۔

دوسری جانب جامعہ کراچی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جامعہ کی حدود میں کسی ادارے نے کارروائی نہیں کی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر ہونے والے حملے میں مبینہ طور پر ملوث عبدالکریم سروش کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ جامعہ کراچی کے شعبہ اپلائیڈ فزکس میں بی ایس کا طالبعلم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عبدالکریم نے 2010 میں داخلہ لیامگر وہ 4 سالہ بی ایس پروگرام 7 سال میں بھی مکمل نہیں کرسکا۔

ذرائع نے اس سے قبل جیو نیوز کو بتایا تھا کہ جامعہ نے اپنے طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم ترجمان جامعہ کراچی نے طلبہ کے ریکارڈ کی چیکنگ اور کلیئرنس کے لئے متعلقہ تھانے سے سرٹیفیکٹ جمع کرانے کو لازم قرار دیئے جانے کے فیصلے کی تردید کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے گردش کرنے والی خبریں حقائق کے منافی ہیں، تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں :