Can't connect right now! retry
Advertisement

دنیا
12 اکتوبر ، 2017

افغان صوبے جاوزان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 5 طالبان ہلاک

کابل: افغان صوبے جاوزان میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان مارے گئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے گزشتہ رات جاوزان صوبے کے ضلع فیض آباد کے علاقے چہار باغ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز اور طالبان کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

افغان پولیس حکام کے مطابق طالبان رہنما مولوی احمد شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں 5 طالبان مارے گئے۔

جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ فورسز نے طالبان کا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔

Advertisement