معروف شاعر ابن انشا کے صاحبزادے ہدایت کار رومی انشا انتقال کرگئے

— فوٹو:بشکریہ رومی انشا فیس بک اکاؤنٹ

مشہور شاعر، ادیب اور کالم نگار ابن انشا کے صاحبزادے اور ہدایت کار و پروڈیوسر رومی انشا انتقال کرگئے۔

پروڈیوسر رومی انشا حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث کراچی میں وفات پاگئے ہیں۔ 

معروف ہدایت کار کی اچانک وفات کی خبر نے شوبز ستاروں سمیت مداحوں کو بھی افسردہ کردیا ہے۔

رومی انشا نے کئی ڈراموں میں ہدایت کاری کے فرائض سر انجام دیئے ہیں جن میں ’طاہر لاہوتی‘، ’ناجیہ‘، ’منچلے‘، ’رسم دنیا‘، ’مستانہ ماہی‘، ’محبت روٹھ جائے تو‘، ’میں ادھوری‘، ’جدائی‘ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے کئی ڈاکومینٹریز اور اشہارات میں بھی کام کیا ہے۔

رومی انشا معروف کالم نگار ابن انشا کی دوسری اہلیہ شکیلہ بیگم کے صاحبزادے تھے جب کہ شکیلہ بیگم کا انتقال بھی گزشتہ ماہ ہوا تھا۔

مزید خبریں :