دنیا
Time 19 اکتوبر ، 2017

’نئی جنوبی ایشیائی پالیسی پیغام ہے کہ جتنا وقت لگے ہم یہیں رہیں گے‘

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا ہےکہ کہ نئی جنوبی ایشیائی پالیسی یہ پیغام ہے کہ جتناعرصہ درکارہو اہم یہاں موجود رہیں گے۔

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی جنوبی ایشیائی پالیسی یہ پیغام ہے کہ جتناعرصہ درکار ہو ہم یہاں موجود رہیں گے، طالبان اور دیگر جان لیں کہ ہم کہیں نہیں جارہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو علاقائی مسئلے کے طور پر دیکھتے ہیں اور چیلنجز کو دور کرکے ان کا حل چاہتے ہیں جب کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان اور بھارت اہم عناصر ہیں، بھارت کا اہم کرداریہ ہے کہ وہ افغانستان میں ترقیاتی امور میں مدد کرے۔

ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام سے متعلق امریکی پالیسی میں بھارت اور پاکستان اہم ہیں، بھارت اور پاکستان سے قریبی تعلق کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں کیونکہ افغانستان کا مستحکم ہونا پاکستان اوربھارت کے تعلقات بہترہونے کی فضا پیدا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی 2 سرحدوں پرکشیدگی ہے اور دونوں کوکم کرنے میں مدد دینا چاہتے ہیں، امیدہے کہ بھارت اور پاکستان کی سرحدوں پرکشیدگی کم ہوگی۔

مزید خبریں :