پاکستان
Time 19 اکتوبر ، 2017

کوئی بھی پڑوسی پاکستان کا خیر خواہ نہیں، ڈپٹی چیرمین سینیٹ

فوٹو: فائل

سکھر: ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی پڑوسی ملک پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہے۔

سکھر میں طلبا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیکیولر ازم اور لبرل ازم کے نام پر کچھ لوگ ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جن مقاصد کے لیے بنا تھا، نوجوانوں کو اس مقصد کے حصول اور تحفظ کے لیے اب باہر نکلنا ہو گا۔

مولانا عبد الغفور نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں جے یو آئی (ف) سندھ سمیت ملک بھر سے کامیاب ہو گی۔

مزید خبریں :