شاہ رخ کی کینسر میں مبتلا خاتون مداح کا وعدہ پورہ کرنے کی ویڈیو وائرل

—فوٹو:فائل

بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے کینسر میں مبتلا خاتون مداح سے ملاقات کی خواہش پوری کرنے کے وعدے نے سب کے دل جیت لیے۔

کنگ خان کئی تقریبات میں مداحوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں لینے سے نہیں رکتے ہیں بلکہ خاتون مداحوں کا خاص خیال رکھتے ہیں اور ان کے لیے نرم دل بھی رکھتے ہیں۔

گزشتہ دنوں کینسر سے جنگ لڑ رہی خاتون مداح نے شاہ رخ خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے لیے سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔

کنگ خان کو جب اس کا علم ہوا تو انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے نہ صرف خاتون مداح کی صحتیابی کے لیے دعا کی بلکہ مداح سے جلد ہی ملنے کا وعدہ بھی کیا۔

شاہ رخ کی جانب سے اپنی مداح کے لیے ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور اس ویڈیو نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

کئی ٹوئٹر صارفین نے شاہ رخ خان کے اس عمل پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور بعض نے جذباتی انداز میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

 انوج نامی صارف نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک ہی دل کتنی بار جیتو گے جب کہ اور صارف شاہنواز کا کہنا تھا کہ یہی چیز شاہ رخ کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔


مزید خبریں :