رانی مکھرجی نے خود پر عائد 23 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کردیا

— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے غیر قانونی تعمیرات پر بری ہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کی جانب سے عائد 23 لاکھ روپے کا جرمانہ ادا کردیا۔

رانی مکھرجی کے ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں واقع بنگلے میں ہونے والی تعمیرات کو ممبئی میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے قانونی نوٹس جاری کیا تھا۔

بی ایم سی اور رانی مکھرجی کے درمیان 3 ماہ سے جاری تنازع اب جرمانے کی ادائیگی کے بعد ختم ہوگیا ہے اور بی ایم سی نے اداکارہ سے ڈویلپمنٹ چارجز کے نام پر 23 لاکھ 30 ہزار جرمانہ وصول کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بی ایم سی کی جانب سے شاہ رخ خان، امیتابھ بچن ، کپل شرما اور ارجن کپور کو بھی غیر قانونی تعمیرات کے نوٹس مل چکے ہیں۔ 

مزید خبریں :