Can't connect right now! retry
Advertisement

انٹرٹینمنٹ
10 جنوری ، 2018

کرن جوہر اور کنگنا کے درمیان صلح ہوگئی

—فوٹو:فائل

بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اور اداکارہ کنگنا رناوت کے درمیان گزشتہ ایک برس سے جاری سرد جنگ کا خاتمہ ہوگیا اور اب دونوں میں صلح ہوگئی ہے۔

کنگنا رناوت نے گزشتہ برس فلمساز کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں انہیں ہی اقرباء پرور قرار دے دیا تھا جس کے بعد فلم نگری میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا۔

اداکارہ کے بیان کے بعد فلم نگری میں اپنے بچوں کو متعارف کرانے والے اداکاروں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا اور ساتھ ہی ایوارڈ شو میں کرن جوہر، سیف علی خان اور ورون دھون نے اداکارہ کا مذاق بھی اڑایا تھا۔

لیکن اب نئے سال کے آغاز میں دونوں شخصیات نے گلے شکوے بھلانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور کرن جوہر کے نئے ریئلٹی شو میں اداکارہ نے شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ کنگنا، کرن جوہر اور روہت شیٹھی کے ریئلٹی شو’ انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹار‘ میں خصوصی شرکت کریں گی اور اس حوالے سے وہ کافی پرجوش بھی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا نے کرن کے شو میں شرکت کی دعوت پر حامی بھرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شو میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں کیوں کہ یہ ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ کرن جوہر ان کے ساتھ شو کرنے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کو کرن جوہر سے تنازع کے بعد فلم نگری میں بائیکاٹ کا سامنا ہے اور اس پریشانی سے نکلنے کے لیے وہ عامر خان کی ہدایات پر عمل کررہی ہیں۔

Advertisement