دلچسپ و عجیب
22 جولائی ، 2014

کھلونا گاڑیاںجو پالتو کتوں کی دوڑیں لگوادیں

کھلونا گاڑیاںجو پالتو کتوں کی دوڑیں لگوادیں

نیویارک.....این جی ٹی.....پالتو جانور جیسے کتا ،بلی اور دیگر پرندے اپنی معصوم حرکتوں سے مالکان کا دل بہلاتے ہیں لیکن اب ان کی تفریح کیلئے بھی مناسب بندوبست کر دیا گیاہے۔امریکا میںکتوں کیلئے ایسی کھلونا گا ڑیاں متعارف کر ائی گئی ہیں جو ریموٹ سے کنٹرول کی جاتی ہیں۔گلہری،خرگوش اور کچھوے کی شکل میں تیار ان کھلونا گاڑیوں کومالکان اپنے کتے کی تفریح کیلئے ان کے سامنے چلاتے ہیں جو انھیں اپنا شکار سمجھ کر ان کا پیچھا کرتے دوڑیں لگاتے نظر آتے ہیں۔ ان کھلونا گاڑیوں میں 22 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت مو جو د ہے جو اپنے شکاریوں کے ہاتھ کم ہی لگتی ہیں لیکن اگر وہ ان کو قابو کر بھی لیں تو ہاتھ کچھ نہیں آتا کیونکہ یہ ہیں تو مصنو عی کھلونے ہی۔۔

مزید خبریں :