پاکستان
06 فروری ، 2015

سانحہ بلدیہ فیکٹری: رینجر کی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

 سانحہ بلدیہ فیکٹری: رینجر کی تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشاف

کراچی........کراچی کے سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری سے متعلق درخواست میں رینجرز نے واقعہ کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے حال ہی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹری میں آگ لگائی تھی ۔سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دو رکنی بیچ نے کی۔سماعت کے دوران سماعت رینجرز نے واقعہ کی تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔ رینجرز کے لاء آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے حال ہی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا ہےاور اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فیکٹری میں آگ لگائی تھی ۔ رینجرز کے لاء آفیسر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جس پر عدالت نے سانحہ کے بقیہ متاثرین میں چیک تقسیم کرکے رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید خبریں :